ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / گوا:کنگ میکرکے کردار میں ہیں جی پی ایف کے وجے سردیسائی، منوہر پاریکر کو کوس کر جیتا تھا الیکشن

گوا:کنگ میکرکے کردار میں ہیں جی پی ایف کے وجے سردیسائی، منوہر پاریکر کو کوس کر جیتا تھا الیکشن

Tue, 14 Mar 2017 19:44:22    S.O. News Service

ممبئی، 14/مارچ (ایس او  نیوز/آئی این ایس انڈیا)گوا میں تمام سیاسی اتھل پتھل کے درمیان حکومت کا اصل بوجھ جن کندھوں پر ہے، ان میں گوا فارورڈ پارٹی کے وجے دیسائی اہم ہیں، بی جے پی کی حکومت گوا فارورڈ پارٹی کے تین ارکان اسمبلی کی حمایت پر ٹکی ہوگی۔گوا میں 13سیٹ جیتنے والی بی جے پی کے ساتھ مہاراشٹروادی گؤ مانتک پارٹی کا آنا لازمی تھا۔گوا کی سیاست میں طویل عرصے سے بی جے پی اور ایم جی پی ایک دوسرے کی ساتھی رہی ہیں، ایسے میں بی جے پی کی مخالفت میں کھڑی ہوئی گوا فارورڈ پارٹی کا بی جے پی کے ساتھ آنا حیران کن تھا۔گوا فارورڈ پارٹی وجے سردیسائی کی قیادت والی پارٹی ہے، دیسائی پچھلے دورحکومت میں آزاد رکن اسمبلی تھے، انہوں نے اپنی پارٹی کے نام پر 4سیٹوں پر الیکشن لڑا اور ان میں سے تین سیٹوں پر جیت درج کرنے میں کامیاب ہوئی۔وہ کانگریس سے اتحاد کرنے گئے تھے، لیکن، کانگریس نے انہیں انکار کردیا تھا، جس سے وہ ناراض ہوئے اور اب بی جے پی کے ساتھ ہیں۔گوا میں جہاں ایک طرف بی جے پی، کانگریس، آپ اور ایم جی پی موجود تھیں، وہیں دوسری طرف گوا فارورڈ پارٹی ان سے ٹکر لے رہی تھی، پارٹی کے ٹکٹ پر شیولی سے ونود پالنکر جیتے، جہاں کانگریس نے امیدوار ہی نہیں اتارا تھا اور بی جے پی کے وزیر دیانند ماندریکر کے خلاف عوام میں کافی ناراضگی تھی۔سال گاؤں سیٹ سے گوا فارورڈ کے جییش سال گاؤنکرنے  جیت درج کی، وہاں کانگریس کا امیدوار کمزور تھااور بی جے پی کے مقابلے میں جییش مضبوط تھے، فاتورڈا سیٹ سے خود وجے دیسائی نے جیت درج کی، وہ گزشتہ حکومت میں آزاد ممبر اسمبلی تھے۔انہوں نے وزیر دفاع منوہر پاریکر کو کوس کر علاقے کے عیسائی ووٹروں کو اپنے حق میں کیا تھا۔ بی جے پی کی حمایت پرد لیل دیتے ہوئے گوا فارورڈ کے لیڈر وجے دیسائی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں منوہر پاریکر ایک بہتر متبادل ہیں جن کے ساتھ کام کیا جا سکتا ہے۔موجودہ حالات میں وجے دیسائی نے کھل کر بی جے پی کا ساتھ دیا ہے، ان کو تین اراکین اسمبلی کی حمایت کے بدلے میں 2وزیر کے عہدے دئیے جا رہے ہیں، وجے دیسائی کو شہری ترقیات کے محکمہ کی ذمہ ملنے جا رہی ہے، سردیسائی کے علاوہ ونود پلنکر کو آرٹ اور ثقافتی محکمہ دیا جا سکتا ہے، آپ کی حمایت کے اعلان کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وجے دیسائی کہہ چکے ہیں کہ وہ بی جے پی حکومت پر اپنا اخلاقی دباؤ برقرار رکھیں گے۔
 


Share: